نیو دلی (جیوڈیسک) بائیس نومبر کو ہونے والی تقریب میں انیس سالہ شعبان بخاری کو نائب شاہی امام بنایا جائیگا بھارت کی سب سے بڑی مسجد میں ہونے والی تقریب میں ملکی اور غیر ملکی سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
جس میں وزیراعظم میاں نواز شریف بھی شامل ہیں تاہم گجرات فسادات میں ملوث ہونے کی وجہ سے وزیراعظم نریندر مودی کو اس تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا۔