نئی دہلی (جیوڈیسک) نئی دہلی لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کیسے کم کی جائے؟ تجارت کو کیسے فروغ دینا ہے؟امن کیسے بحال ہو؟ آج مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز کی بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشد سے ملاقات میں اہم امور پر بات ہوگی۔
مشیر خارجہ سرتاج عزیز اوربھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید کے درمیان آج نئی دہلی میں ملاقات ہو گی۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز اس وقت ایشیا اور یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کیلئے نئی دہلی میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سرتاج عزیز اور سلمان خورشید کے درمیان ہونے والی ملاقات میں لائن آف کنٹرول سمیت دیگر امور پر بات چیت ہو گی۔ بھارتی حکومت پہلے ہی کہ چکی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا سلسلہ اسی وقت آگے بڑھ سکتا ہے جب لائن آف کنٹرول پر امن ہو۔