نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے شمال مغربی گاوں میں محرم الحرام کے موقع پرجلوس برآمد کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ شمال مغربی گاوں بوانا میں مہاپنچائیت نے گزشتہ روزفیصلہ سناتے ہوئے کہا۔
کہ مسلمان اپنے گھروں میں جو چاہیں کر سکتے ہیں لیکن انہیں دوسروں کو پریشان کرنے کا حق نہیں ہے۔ اس پنچائیت کو وزیراعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بی جے پی کےکئی رہنماوں کی حمایت حاصل ہے۔
بی جے پی رہنما Ghuggan Singh نے علاقے کے نوجوانوں کو محرم کے جلوس کو روکنے کا مسئلہ اٹھانے پر مبارکباد بھی پیش کی۔