دہلی ریپ کیس ، برطانوی نشریاتی ادارے نے دستاویزی فلم ریلیز کر دی

Rape Case

Rape Case

لندن (جیوڈیسک) جھوٹی جمہوریت کا ڈھنڈھورا پیٹنے والے ملک بھارت سے سچ برداشت نہ ہوا۔ دہلی میں 2012 میں اجتماعی زیادتی کے افسوس ناک واقعے پر بننے والی دستاویزی فلم پر عدالتی پابندی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بی بی سی نے فلم نشر کر دی۔

فلم کو صرف نشر ہی نہیں کیا بلکہ انٹرنیٹ پر اپلوڈ بھی کر دی گئی۔ اب بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے بی بی سی کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ بھارت کا اعتراض ہے کہ دستاویزی فلم میں ملک کا صحیح چہرہ پیش نہیں کیا گیا۔