دہلی: خاتون صحافی سے زیادتی کیس میں 5 ملزمان گرفتار

Delhi

Delhi

بھارت میں خاتون صحافی سے اجتماعی زیادتی کیس کی تحقیقات جاری ہے۔ واقعے میں مبینہ طور پر ملوث پانچواں ملزم بھی گرفتار کرلیا گیا۔ خاتون صحافی سے زیادتی کیخلاف پورے بھارت میں احتجاج جاری ہے۔ بائیس سالہ خاتون صحافی کو اسوقت زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جب وہ ایک پرانی عمارت کی تصویریں بنانے پہنچی تھیں۔

صحافی سے زیادتی کے مقدمے میں پولیس کی بیس ٹیمیں تحقیقات کر رہی ہیں۔ تحقیقات کا دائرہ بمبئی سے نکل کر بھارت کی راجدھانی تک پہنچ گیا ہے۔ پولیس نے زیادتی واقعے میں مبینہ طور پر ملوث پانچویں شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔