کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی، اپیل سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر کی گئی ہے، درخواست ایڈووکیٹ جنرل سندھ خالد جاوید خان نے دائر کی۔
دائر کی گئی در خواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ میں حلقہ بندیوں کی ساری کارروائی قانون کے تحت کی گئی، شہری، دیہی بجٹ میں فرق ان علاقوں کی ضروریات کے تقاضے کے پیش نظر ہے۔
2001 کے قانون میں ایک یوسی 30 سے 70 ہزار ووٹرز پر مشتمل ہوتی تھی جبکہ نئے قانون میں یہ تعداد 10 سے 50 ہزار ہے اور اس پر اعتراض بلاجواز ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد انتخابات بھی مقررہ وقت پر ممکن نہیں، جب کہ انتخابات کی تاریخ سپریم کورٹ نے دی۔