مانگ میں کمی، ڈالر 20 پیسے، پاؤنڈ 70 پیسے سستا

Dollar

Dollar

لاہور (جیوڈیسک) اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور پاؤنڈ کی مانگ میں کمی آنے سے ان دونوں کرنسیوں کی قدر گھٹ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے کمی سے 106 روپے 40 پیسے، پاؤنڈ کی قیمت 70 پیسے کمی سے 136 روپے 30 پیسے اور یورو 30 پیسے کی کمی کے بعد 124 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں ختم ہونے اور سعودیہ عرب میں ہوٹلزبکنگ اور ٹرانسپورٹرز کی ادائیگیاں مکمل ہونے کے باعث ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی طلب میں کمی ہوئی ہے، جو ان کی قدر میں گراوٹ کا سبب بنی ہے۔