اسلام آباد (جیوڈیسک) نئے مالی سال کے دوران طلب میں کمی کے باعث اسٹیل کی درآمد نصف رہ گئی۔ 80 کروڑ ڈالر مالیت کا اسٹیل درآمد کیا گیا۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ۔
اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے دوران اکیاون فیصد کمی سے ایک لاکھ چھپن ہزار ٹن اسٹیل مصنوعات درآمد کی گئی جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں دو لاکھ پچیس ہزار ٹن کی سطح پر موجود تھی۔ جولائی کے دوران درآمد کردہ اسٹیل پر 80 کروڑ تہتر لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔