مطالبات نہ مانے توجنگ بندی میں توسیع نہیں کرینگے :طالبان

Taliban

Taliban

ہنگو (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان نے دھمکی دی ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو جنگ بندی میں توسیع نہیں کرینگے جبکہ علی حیدر گیلانی اور شہباز تاثیر ہماری قید میں نہیں ہیں۔

ترجمان شاہد اللہ شاہد نے بیان میں کہاکہ حکومت کو امن کا تحفہ دیاجس کا بدلہ ساتھیوں پرتشدد کی صورت میں سامنے آیا، بوری بند لاشیں اور گرفتاریاں روز کا معمول ہے ، ایک طرف گمنام لوگوں کی رہائی اوردوسری جانب طالبان کی گرفتاری حکومت نے اچھا مذاق شروع کیا ہے۔

طالبان کے غیر عسکری ساتھیوں کی رہائی کا دعویٰ غلط ہے ، حکومت کس کو رہا کر رہی ہے ہمیں کچھ معلوم نہیں، غیر عسکری قیدیوں کی رہائی، فری پیس زون کا قیام اور ساتھیوں کا قتل عام روکنے کے 3 مطالبات میں سے ایک پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔