حیدر آباد (جیوڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیدر آباد میں بجلی کے بحران پر عوام تڑپ رہے ہیں، رمضان میں بجلی نہیں ملی، پانی نہیں ہے۔ سندھ حکومت کو مینڈیٹ حاصل ہے، اسے کوئی ڈسٹرب نہیں کر سکتا۔ وفاق کو طریقہ کار تبدیل کرنا ہو گا۔
صوبوں کا حق دینا ہو گا۔ سندھ کے عوام احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ پاکستان میں جمہوریت بچوں کی طرح عزیز ہے۔ میاں صاحب پہلے بھی آستین کے سانپوں نے آپ کو نقصان پہنچایا۔ میاں صاحب آپ سے کسی کو ہمدردی نہیں ہے۔ پہلے دن سے آستین کے سانپ آپ کے ساتھ ہیں۔
ہم اچھے لوگ ہیں وفاق کے خلاف بغاوت نہیں کرتے۔ نیب پیپلز پارٹی کیخلاف کام کرے تو جائز، آپ کے خلاف کرے تو گناہ، ہمیں سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کریں۔ عمران خان نے وہی قانون خیبر پی کے میں بنایا جو سندھ میں ہے۔ عمران خان کہتے ہیں خیبر پی کے میں ان کا قانون ٹھیک ہے، سندھ میں ٹھیک نہیں۔