جمہوریت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔ حافظ طاہر جمیل

Votes

Votes

فیصل آباد : عوام کے ووٹوں سے منتخب جمہوری حکومت کو احتجاجی دھرنوں اور جلسوں سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔ ملک میں انتشار اور مفاد کی سیاست کرنے والے ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں مسلم لیگ (ن) ترقی و خوشحالی کا یہ سفر جاری رکھے گی۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی راہنما حافظ طاہر جمیل میاں نے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم ہر صورت میں جمہوریت کا تحفظ کریں گے اور جمہوریت کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے۔

میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک اس وقت ترقی کی راہ پر گامزن ہے شیخ رشید کے حالیہ بیان ”مارو مرو اور جلائو گھیرائو کرو ” پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کے روز جو بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لے گا۔

اس کے خلاف آئین و قانون کے مطابق کاروائی ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کا مثبت جواب دینا چاہیے۔ تحریک انصاف کو محاذ آرائی ختم کرکے اپنے مطالبات بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہیے۔