اسلام آباد (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ قومی اسمبلی میں حکومت پر برس پڑے۔ ان کا کہنا ہے کون سی جمہوریت کونسا آئین، ملک میں بادشاہت ہے۔
ترقی صرف اشتہارات میں نظر آرہی ہے، حکومت غریب کا پیٹ چاک کر کے اہداف پورے نہ کرے ۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے اپنے دور میں دس فیصد سیلز ٹیکس لگایا تو اسے جگا ٹیکس کا طعنہ دیا گیا۔ موجودہ حکومت نے ٹیکس میں اضافے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ گالم گلوچ اور لڑائیوں سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ لاہور میں اورنج ٹرین اور میٹرو چلائی جا رہی ہے لیکن جناح ہسپتال میں ضروری آلات تک نہیں۔