کراچی (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں رہی، جمہوریت میں کرپشن کا ناسور ختم ہونا چاہیے، کرپشن صرف سندھ میں نہیں پنجاب میں بھی ہے، دبائو کے باجود بااثر لوگوں کو پکڑا گیا۔
سٹی کورٹ میں کراچی بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کا کہناتھا کہ جمہوریت کے حصے میں یہ ملک کم آیا ہے، پہلی دفعہ یہاں 8 سال سے جمہوریت ہے۔
سید قائم علی شاہ کامزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے عدلیہ کے لیے جدوجہد کی اور اس کااحترام کرتے رہیں گے جبکہ جوڈیشل کمپلیکس کے قیام کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے شہید وکلاء کے اہلخانہ کے لیے20،20 لاکھ روپے معاوضے کا اعلان بھی کیا ۔ان کا کہنا تھا کہ وکلاء کی شہادت پر افسوس ہے، جان کی کوئی قیمت نہیں ہوسکتی۔