ملتان (جیوڈیسک) سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ جمہوری ملکوں میں بھی فوجی عدالتیں بنتی ہیں ،دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ہمیں ان کی حمایت کرنے چاہئے۔ہمیں مل کر حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔
ملتان میں سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے خانقا حامدیہ سے جشن عید میلاد النبی ﷺ کی ریلی میں شرکت کی ۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن مسلمانوں کے لئے امن کا پیغام لے کر آیا ہے ،نبی الکریم ﷺ پوری دنیا کے لئے مثال ہیں۔
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی کا نشانہ بنا ہوا ہے ،بغیر کسی مذہب کی تفریق کے لوگوں کو مارا جارہا ہے ،دہشت گردی کے خلاف حکومت جو اقدامات کرےگی ہم سب اس کا ساتھ دیں گے اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔