لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ جمہوریت سے ہی ادارے مستحکم اور ملک معاشی طور پر مضبوط ہوگا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی کا میاب پا لیسوں کی وجہ سے ملک معاشی طور پر مضبوط ہو رہا ہے اور غیر ملکی سر مایہ کاری میں بھی بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے، آج تمام مغربی ممالک بھی مستقبل کے لئے پاکستان کو معاشی حب قرار دے رہے ہیں۔
موجودہ حکومت جب اقتدار میں آئی تو ملک کو توانبائی کے بحران سمیت کئی مسائل کا سامنا تھا لیکن اب ان مسائل میں واضح کمی آچکی ہے، ماضی میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کے حوالے سے صرف باتیں کی گئیں لیکن ہم نے بجلی کی پیدوار کے کئی منصوبے بنائے اور جب ہماری حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی تو اس وقت تک سسٹم میں 10ہزار میگاواٹ بجلی شامل ہوچکی ہوگی.