لاہور (جیوڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، اس بار نواز شریف کی سیاست خطرے میں ہے، نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے نہ رکھنا چاہتا ہوں۔
جب کوئی رابطہ ہی نہیں رکھنا چاہتے تو ڈائیلاگ کیسا؟۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں سابق صدر آصف زرداری نے موجودہ سیاسی صورت حال پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورتی اجلاس کے دوران کہا نواز شریف کو اقتدار میں 62، 63 ، گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ اور نیا عمرانی معاہدہ کیوں یاد نہیں تھا۔
انہوں نے نواز شریف کا ساتھ دینے سے قطعی انکار کرتے ہوئے کہا نواز شریف سے کوئی رابطہ ہے، نہ رکھنا چاہتا ہوں، گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔
آصف زرداری نے کہا جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں اس بار نواز شریف کی سیاست خطرے میں ہے۔
انہوں نے کہاچنیوٹ کا کامیاب جلسہ سب کی آنکهیں کھولنے کیلئے کافی ہے، بلاول میدان میں اتر چکا ہے، بلاول پنجاب میں پارٹی کی عوامی مقبولیت میں اصافہ کرے گا۔