جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں ہوتے: گورنر پنجاب

Chaudhry Mohammad Sarwar

Chaudhry Mohammad Sarwar

لاہور (جیوڈیسک) چودھری محمد سرور نے کہا کہ خواہش ہے موجودہ سیاسی مسائل مذاکرات سے ہی حل ہوں سیاستدانوں کو سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیئے جمہوریت میں فیصلے سڑکوں پر نہیں ہوتے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ دنیا کا کوئی ملک ایسا نہیں جہاں بلدیاتی الیکشن نہ ہوں۔

پاکستان میں ایسا نہ ہونا بدقسمتی ہے ملک میں پیسے لگائے بغیر کوئی ایم این اے نہیں بن سکتا اختیارات ڈسٹرکٹ اور یونین کونسل سطح پر منتقل کرنا ہونگے۔

چودھری محمد سرور نے کہا کہ میڈیا بھی پاکستان میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہا ہے۔ دہشتگردوں کی جانب سے اسے نشانہ بنانا تشویشناک ہے۔