جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والوں کو قوم منہ توڑ جواب دے گی۔ عصمت انور محسود
Posted on May 9, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, کراچی
کراچی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے کہا کہ جمہوریت کے پودے کو دوائم بخشنے کے لئے سیاسی قائدین اور رہنمائوں کے ساتھ مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کا خون شامل ہے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کا خواب دیکھنے والوں کو قوم منہ توڑ جواب دے گی جمہوریت دشمنوں کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان مسلم لیگ(ن) لائزر ونگ کے رہنماء سید وقار شاہ ایڈوکیٹ کے ایصال ثواب کے لئے منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تعزیتی اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنمائوں اور کارکنان کے علاوہ علاقہ معززین اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
عصمت انور محسود نے کہاکہ شہر کراچی کی تاریکی کے خاتمے کے لئے جد وجہد میں سید وقار شاہ ایڈوکیٹ سمیت مسلم لیگی رہنمائوں اور کارکنان کا لہو شامل ہے جسے رائیگاں نہیں ہونے دیا جائے گا انہوں نے کہاکہ سید وقار شاہ ایڈوکیٹ ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے عصمت انور محسود نے کہاکہ ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک میں جمہوریت کے پودے کو مضبوط ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کو یقینی بنا ئیں گے اور عوام طاقت کے ذریعے ملک سے دہشت گردی لاقانونیت کا ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خاتمے کرکے پاکستان کو دنیا کا عظیم اسلامی ریاست بنا یا جائے گا ۔تقریب میں سید وقار شاہ ایڈوکیٹ کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعاء کی گئی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com