کراچی (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ساری ملکی قیادت آپسی اختلافات بھلا کر آئین بچانے میں لگی ہے، کسی صورت جمہوریت ڈی ریل نہیں ہونے دینگے۔
خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مسئلے کا ایسا حل نکالنا ہے جو حکومت اور عمران خان دونوں کو قبول ہو۔ کراچی میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا۔
کہ اسلام آباد میں جو کچھ ہورہا ہے اس پر ساری قوم پریشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی قیمت پر آئین اور جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارشل لاء کسی صورت میں بھی پاکستان کے لئے مناسب نہیں رہا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں نا امید نہیں ہونا چاہئے۔ جب گوجرانوالہ میں مسئلہ ہوا تو ہم نے ملک کر حکومت سے اس مسئلے کو حل کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کر ایسا مسئلہ نکالنا چاہئے جس میں قادری صاحب اور عمران خان کے مطالبات کو حل کیا جائے۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کل اسلام آباد میں تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کیا جائے گا اور ملک میں جاری بحران پر قابو پانے کے لئے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔