دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں جاگیردارانہ نظام نہیں ہے، خالد مقبول صدیقی

Khalid Maqbool Siddiqui

Khalid Maqbool Siddiqui

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کہتے ہیں دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں جاگیردارانہ نظام نہیں ہے،، پاکستان کو جاگیرداری نظام سے نجات دلانا ہو گی۔

ایم کیو ایم کے شعبہ خواتین کے تحت شائع ہونے والی کتاب کی تقریب رونمائی کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ملک کو الطاف حسین جیسے لیڈرز کی ضرورت ہے جس نے جاگیردارانہ نظام کے خلاف تنہا جدوجہد کی ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ عورت مشرقی معاشرے کی بنیاد ہے، قائد تحریک نے ہمیشہ عورتوں کے حقوق کی لیے آواز بلند کی ہے، عورتوں کو مساوی اور مواقع دے کرہی ترقی ممکن ہے۔

موجودہ تعلیمی نظام پر تنقید کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہماری وزارت تعلیم ساٹھ سال پیچھے ہے، جدید دور میں بھی ہمارا صوبہ بہت پسماندہ ہے۔