خیبرپختونخوا (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے جو لوگ کہتے ہیں ووٹ دینا حرام اور جمہوریت کفرہے وہ ہمارے نظریے کے برخلاف ہیں۔ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دو ٹوک کہہ دیا کہ انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند ہونا چاہیئے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فرید خان کے قتل پر افسوس کا اظہار تو کیا ساتھ یہ بھی کہا کہ جے یو آئی کے دفاتر کو جلانا سراسر انتقامی کارروائی ہے۔ یہ سلسلہ بند ہونا چاہیئے۔