پشاور (جیوڈیسک) دوران پور میں تعمیر اسکول پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 11 مئی کے انتخابات میں تاریخی دھاندلی کی گئی۔ 2100 صفحات پر مشتمل وائٹ پیپر تیار کیا ہے چار حلقوں پر تحفظات غلط ثابت ہوئے تو جیتے ہوئے باقی 72 حلقے بھی چھوڑ دیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے مڈٹرم الیکشن کی بات کبھی نہیں کی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک دوروں پر صرف وزیر اعلی پنجاب کو لے جانا ایسا لگتا ہے جیسے پاکستان میں بادشاہت قائم ہے۔ عمران خان نے بجلی کے نرخوں میں اضافہ خیبر پختونخوا کے عوام سے ناانصافی قرار دیا۔ تقریب میں وزیر اعلی پرویز خٹک اور وزیر تعلیم عاطف خان بھی موجود تھے۔