جمہوریت اور آزاد صحافت کی حمایت میں کراچی میں جمہور کیمپ

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پریس کلب میں قائم جمہور کیمپ میں سینئر صحافیوں اور سیاسی رہ نماوں نے سپریم کورٹ اور پیمرا کے واضح احکامات کے باوجود پانچ ماہ سے جیو نیوز کی کیبل پر نشریات کی بند ش پرتشویش کا اظہار کیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ آزادی اظہار کی آزادی کے لیے قومی ادارے حرکت میں آجائیں۔ پی ایف یو جے کے تحت کراچی پریس کلب کے تعاون سے جمہور کیمپ میں سیاسی و سماجی رہ نماوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کو بھی جمہور کیمپ میں خاکسار تحریک کے رکن اقبال خاکسار۔

سابق رکن سندھ اسمبلی نسرین چانڈیو، کامریڈ محمد علی اور پی ایف یوجے کے نائب صدر خورشید تنویر نے کہا کہ عوام کو سچ جاننے کا جو حق حاصل ہے وہ انہیں فراہم کیا جائے۔ کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران اور پی ایف یو جے کے سیکریٹری جنرل خورشید عباسی کا کہنا تھا۔

کہ جمہوریت اور آزادی صحافت کے خلاف کوئی سازش کی گئی تو صحافی برادری سیسہ پلائی دیوار بن کر اس کا مقابلہ کرے گی۔ جمہور کیمپ کے شرکاء نے جیو نیوز کے دفتر پر حملوں ، صحافیوں پر تشدد اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے صحافیوں پر رشوت کے الزا مات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔