امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی صدر جو بائیڈن نے ملکی کانگریس کی طرف سے سابق صدر ٹرمپ کی بریت کے فیصلے پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ امریکا کی تاریخ کے اس افسوسناک باب نے یاد دلا دیا ہے کہ جمہوریت کمزور ہو گئی ہے۔
ان کے بقول، ’’اگرچہ حتمی رائے دہی میں ٹرمپ کو سزا نہیں دی گئی لیکن الزامات متنازعہ نہیں ہیں۔‘‘ جو بائیڈن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا میں تشدد اور انتہا پسندی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
دوسری طرف سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مواخذے کی کارروائی ناکام رہنے کے بعد اپنے سیاسی مستقبل کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کو عظیم بنانے کے لیے ان کی تحریک ابھی ابھی شروع ہوئی ہے۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ بہت جلد امریکا کے روشن مستقبل کے وژن کے ساتھ ابھر کر سامنے آئیں گے۔