کراچی(جیوڈیسک) ملک بھر میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کراچی میں اپنا ووٹ کاسٹ کر دیا۔ سابق جسٹس فخر الدین جی ابراہیم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اٹھئے اور ووٹ کی طاقت سے اپنا مستقبل بہتر کیجئے ۔ چیف الیکشن کمشنر کہتے ہیں ملک کی تقدیر بدلنی ہے تو ووٹرزگھروں سے بیخوف اور بلند حوصلہ نکلیں۔
کراچی میں چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے بھی اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ انہوں نے پولنگ اسٹیشن کا غیر رسمی اور مختصر دورہ بھی کیا۔ میڈیا سے بات چیت میں چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ ووٹ کاسٹ کرنا آئینی اور اخلاقی فرض ہے۔
اب کسی کو دھاندلی کا موقع نہیں ملے گا۔ جمہوریت کا مقصد قانون کی حکمرانی ہے۔ سابق جسٹس فخر الدین جی ابراہیم نے کہا آج کا دن ملک کے لئیانتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہمارا مستقبل جمہوریت ہے۔