جمہوریت کی بحالی اور موجودہ مستحکم جمہوری نظام کیلئے مسلم لیگ (ن) کی خدمات ناقابل فراموش ہیں:چوہدری یوسف
Posted on November 9, 2013 By Majid Khan گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سینئر نائب صدر چودھری یوسف سندھو نے کہا ہے کہ جمہوریت کی بحالی اور موجودہ مستحکم جمہوری نظام کیلئے مسلم لیگ (ن) کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، اقتدار کی نچلے طبقہ میں منتقلی سے عوام کے مسائل مثبت انداز میں حل ہوں گے، بلدیاتی انتخابات میں عوام مخلص اور دیانتدار نمائندوں کو منتخب کریں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھرم کوٹ اور بن سندھواں میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کارکنوں کے اجلاس اور کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چودھری یوسف سندھو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے مخلصانہ اقدامات کر رہی ہے، انشاء اللہ بہت جلد ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام ووٹ کی طاقت سے بہروپیوں کو ناک آئوٹ کر دیں۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد نواز، چودھری محمد اشرف، جاوید احمدودیگر نے بھی خطاب کیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com