جمہوریت کے نام پر اقتدار پانے والے مطلق العنانی میں آمریت کو بھی مات دے چکے ہیں

PIA

PIA

کراچی (اسٹاف رپوٹر) پی آئی اے کی نجکاری کیخلاف ملازمین کے احتجاج پر ریاستی طاقت کا استعمال اور نہتے ملازمین کی نجکاری مخالف تحریک کیلئے گولیوں کا استعمال اعتزاز احسن کے وزیراعظم پر پی آئی اے کاحقیقی خریدار ہونے کے الزام کی تائید و توثیق کررہا ہے کیونکہ حکومت جس انداز سے آئین ‘ قوانین ‘ جمہوری اور اخلاقی اقدار کو پامال کرتے ہوئے ہر صورت پی آئی اے کی نجکاری چاہتی ہے۔

وہ حکمران طبقات کے ذاتی مفادات کا عکاس ہے جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے حکومتی مفادات کیلئے معصوم عوام اور نہتے ملازمین کے ساتھ دہشتگردوں یاانتہائی مطلوب مجرموں جیسا سلوک اور اس سلوک کی پردہ پوشی کیلئے صحافیوں پر تشدد اور ان کے کیمرے توڑ ڈالنا یقینا قابل مذمت ہے ۔ محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد وچیئرمین امیر پٹی نے کہا کہ جمہوریت کے نام پر اقتدار پانے والے مطلق العنانی کیلئے آمریت کو بھی مات دینا چاہتے ہیں مگر وہ جانتے ہیں کہ میڈیا پاکستان میں جمہوریت کے قیام کا ہر اول دستہ ہی نہیں بلکہ جمہوریت کا سب سے بڑا محافظ بھی ہے اسلئے وہ سب سے پہلے اسی محافظ کو لاچ اور جبر کے ذریعے دہشت زدہ کرکے قومی ‘ عوامی اور جمہوری مفادات کے تحفظ سے باز رکھنا چاہتے ہیں۔

مگر نہ تو نہتے ملازمین کو قتل کرکے قومی وسائل کو اونے پونے ذاتی بنایا جاسکتا ہے اور نہ ہی صحافیوں کی ہڈیاں و کیمرے توڑ کر حق و سچ کی آواز کو دبایا جاسکتا ہے کیونکہ اللہ کی لاٹھی حرکت میں آرہی ہے اور سب عوام دشمنوں کا بہت جلد احتساب ہونے والا ہے جس کی بنیاد انشاءاللہ عوام رکھیں گے۔