لاہور (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کا چودھری شجاعت اور پروزیر الہی کو ٹیلی فون، زرداری کہتے ہیں کہ جمہوریت اور ملکی سالمیت پر سمجھوتہ نہیں کریں گے جبکہ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے چودھری برادران سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ملک کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کے دوران سابق صدر کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی کوہرحال میں اولین ترجیح دی جائے۔
احتجاج جمہوری حق ہے لیکن اس سے کسی کا نقصان نہیں ہونا چاہیئے خصوصا سیاسی الجھاو میں ملک اور جمہوریت کو اگر نقصان ہوا تو ذمہ داری تمام سیاسی جماعتوں پر آئے گی۔ چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ انقلاب مارچ سے ملک میں جمہوریت مزید مضبوط ہو گی کیونکہ یہ مارچ جمہوریت کے خلاف نہیں بلکی حکومت کے خلاف ہے۔