جمہوریت کو نواز حکومت سے خطرہ ہے جعلی سروے سے مقبولیت نہیں بڑے گی۔ عابد حسین صدیقی
Posted on April 17, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز, لاہور
لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ جمہوریت کو نواز حکومت سے خطرہ ہے جعلی سروے سے مقبولیت نہیںبڑے گی اس کے لئے عوام کو عملی اقدامات کر کے دکھانے ہوں گے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن جمہوریت کے ساتھ ملک نہیں چلا رہے بالکہ وہ تو بادشاہت قائم کئے بیٹھے ہیںتنہا فیصلے کرنے اور اپنی ہی پارٹی کے ارکان کی بات تک ماننے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جمہوریت کو ڈی ریل کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے استحکام کے لئے بہت قربانیاں دی ہیں اگر جمہوریت کو ڈی ریل کیا گیا تو پیپلز پارٹی سیسہ پلائی دیوار بن کا سامنے کھڑی ہو گی۔ انہوں نے کہا میاں برادران نے ماضی سے کچھ نہیں سیکھا اور محاز آرائی کی روش اپنائے ہوئے ہیں۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کی فلاح و بہبود پر توجہ دیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com