اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اسلام آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران مڈٹرم الیکشن سےخوف زدہ کیوں ہیں، نواز شریف استعفی دے کر دوبارہ انتخابات کرائیں، اس ملک میں انصاف لینے کا کوئی قانونی طریقہ نہیں ہے
انصاف نہیں ملا تو سڑکوں پر آنے کا فیصلہ کیا، اپنا ملک آزاد کرانے میں جان چلی جائے تو جائے، عمران خان نے آج دوپہر 3 بجے سے اسلام آباد میں دھرنے کا اعلا ن کرتے ہوئے کہا کہ نئے انتخابات ہوں گے اور نیا پاکستان بنے گا۔
انہوں نے کہا کہ 40 گھنٹے سے سڑک پر ہوں اور عوام کے لیے 40 گھنٹے جاگ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیموکریسی ہو تو اسے ڈی ریل کریں، نواز شریف کے استعفیٰ دینے تک وہ یہاں سے نہیں اٹھیں گے۔
نواز شریف کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ استعفیٰ دے کر دوبارہ انتخابات کرادیں۔