مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی جمہوریت کے لئے قرنیاں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی

کراچی (شیخ عبدالرحمن) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا PS-116کے صدر ساجد رفیق ،جنرل سیکریٹری اکبر بلوچ ،سیکریٹری اطلاعات شیخ عبدالرحمن ،ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات حیدر علی نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی دوسرے برسی کے موقع پر پیپلز سیکر یٹریٹ کراچی میں منعقد تقریب کے موقع پرجمہوریت کی بحالی اور استحکام کے کے لئے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی عملی جدو جہد پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نصرت بھٹو کی جمہوریت کی لئے کی جد و جہد اور قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،بیگم صاحبہ جمہوریت کے باب میں ہمیشہ زندہ و تابندہ رہیں گی پاکستان پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر عبدالقادر پٹیل ،جنرل سیکریٹری نجمی عالم ،وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی معاون راشد حسین ربانی ،وقار مہدی ،پیپلز پارٹی ایسٹ کے صدر شیخ محمد سعید چاولہ ، اور دیگر نے اپنے خطاب میں مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی جہوریت کے لئے کی گئی جد وجہد اور لازوال قربانیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ سٹی ایریا PS-116کے رہنمائوں اور کارکنان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جمہوریت کے لئے شہد قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو ،محترمہ بے نظیر بھٹو اور بیگم نصرت بھٹو کے مشن پر چلتے ہوئے جمہوریت کے استحکام اور جمہوریت کو پراون چڑھانے کے لئے چیرمین بلا ول بھٹو کی قیادت میں پاکستان کی ترقی اور غریب عوام کی خوشحالی کو منتقی انجام تک پہنچائیں گے۔