فیصل آباد (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات میاں ظفر اقبال طاہر نے کہا ہے کہ دھرنوں کی سیاست کا عبرت ناک انجام ہونے پر ایک علاج کیلئے امریکہ روانہ جبکہ دوسرا مذاکرات کی آڑ میں باعزت واپسی کا راستہ ڈھونڈ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی بھرپور کوشش کی مگر آصف علی زرداری کی سیاسی حکمت عملی اور فہم و فراصت نے انہیں ناکام بنا دیا۔تمام تر مشکلات کے باوجود پیپلزپارٹی نے جمہوریت بچانے کے لئے بھرپور کردار ادا کیا۔جلائو گھیرائو اور انتشار کی پالیسی کو عوام نے مسترد کر دیا ہے ۔