اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے جمہوریت میں اپوزیشن کو جواب طلب کرنے کا حق ہوتا ہے۔
نواز شریف نے اپوزیشن کے جواب میں تحریری تقریر کی تھی ۔ قطری شہزادے کا خط واحد منی ٹریل نظر آ رہی ہے۔
بات کچھ تو ہے ، اب بڑے میدان میں آ گئے ، آج سپریم کورٹ کے باہر پھر میدان سجا ، پہلے نواز لیگ کے خواجہ آصف اور خواجہ سعد رفیق خطاب کیلئے آئے اور پھر کپتان نے روسٹرم سنبھالا اور کہا وزیر اعظم کے وکیل اب سارے دلائل اس بات پر دے رہے ہیں کہ پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر کو نظر انداز کر دیں۔
کپتان نے ایک بار پھر چار سوال دہرائے ، پیسہ باہر گیا کیسے ، منی لانڈرنگ تھی ، استثنیٰ مانگنے کا مطلب ہے کہ جھوٹ بولا۔
عمران خان نے کہا وزیر اعظم کی تقریر صرف ہمیں چپ کرانے کے لیے تھی ۔ انہیں اندازہ نہیں تھا کہ کیس سپریم کورٹ میں جائے گا۔