جمہوریت کیلیے پاکستان اور فرانس کی سوچ ایک جیسی ہے، بلاول

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

پیرس (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کے اعزاز میں پیرس کی میئر سیلوی اتمان میری نے استقبالیہ دیا۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا۔

کہ پاکستان اور فرانس کے درمیان انتہائی دوستانہ تعلقات استوار ہیں جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید مستحکم ہو رہے ہیں، پاکستان نے ملکی اور عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

اس وقت بھی پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کے خلاف آپریشن کر رہی ہے جو کامیابی سے جاری ہے، بلاول نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے انتقام کی سیاست کے بجائے مفاہمت کی سیاست کو رواج دیا۔