جمہوریت کو احتجاجی مظاہروں سے کوئی خطرہ نہیں: گورنر پنجاب

Mohammad Sarwar

Mohammad Sarwar

لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سیاسی معاملات پر کم ہی بولتے ہیں مگر گورنر ہاوس میں کتاب دوستی کے حوالے سے منعقد ہ تقریب میں صحافیوں نے اصرار کیا تو گورنر کا کہنا تھا کہ احتجاج سب سیاسی جماعتوں کا آئینی و جمہوری حق ہے حکومت احتجاجی مظاہروں سے کیوں گھبرائے گی۔

گورنر پنجاب کا فوج کی حمایت میں ریلیوں کے بارے میں کہنا تھا کہ فوج تو ہم سب کی ہے پھر اس سے محبت کے اظہار پر کسی کو کیا اعتراض ہو سکتا ہے۔ تقریب سے خطاب میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ زندگی کی منزلوں کو آسان بنانے کے لئے کتاب سے دوستی بہترین راستہ ہے۔