12 اکتوبر کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا اور عوام کی منتخب حکومت کو ختم کیا گیا۔عصمت انور محسود

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے کہا ہے کہ 12 اکتوبر 1999ء کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا اور عوام کی منتخب جمہوری حکومت کا خاتمہ کر کے ملک کو مسائل کے دلدل میں دھکیل دیا گیا قوم 12 اکتوبر 99ء کی سازش کا نتیجہ آج تک بھگت رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی عظیم پورہ میں اپنی رہائش گاہ پر یوم سیاہ 12 اکتوبر کے موقع پر منعقد کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے دیگر مقررین نے بھی خطاب کی عصمت انور محسود نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ تحفظ جمہوریت کے لئے پوری قوم متحد ہو چکی ہے اب کسی بھی طالع آزما کو جمہوریت پر شب خون مارنے کی جرات نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ وطن کی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نکال دیں گے عصمت انور محسود نے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان سے کہاکہ وہ متحد اور منظم ہوجائیں اور جمہوریت اور عوامی حکومت کو عدم استحکام سے دو چار کرنے والوں کی سازش ناکام بنادیں انہوں نے کہاکہ 12اکتوبر جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

 PML-N ,ASMAT ANWER MEHSOOD

PML-N ,ASMAT ANWER MEHSOOD