جمہوریت سے نا بلد عوامی مینڈیٹ کے دعویدار ہر جگہ گو نواز گو کے نعروں کی گونج سن رہے ہیں۔ جاوید ڈوگر

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) جمہوریت سے نا بلد عوامی مینڈیٹ کے دعویدار ہر جگہ گو نواز گو کے نعروں کی گونج سن رہے ہیں۔ ہٹ دھرمی موجودہ حکمرانوں کی رگ رگ میں سرایت کر چکی ہے۔ جعلی کاغذات سپریم کورٹ میں جمع کروانے اور پارلیمنٹ میں جھوٹی تقریر سے پتا چلتاہے کہ نواز شریف کسقدر صاف دامن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر جاوید ڈوگر ضلعی جنرل سیکرٹری عثمان نثار پنوں سٹی صدر ندیم عباس سٹی جنرل سیکرٹری سیٹھ غلام رسول نے اپنے مشترکہ بیان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے بتایا کہ آج پورے پنجاب کیطرح شیخوپورہ میں بھی گو نواز گو ریلی نکالی گئی تاکہ عوامی مینڈیٹ کے جعلی دعویدار حکمرانوں کو اپنی عوامی مقبولیت کا اندازہ ہوجائے۔

عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ آکر خود کشی کرنے پر مجبور ہے جبکہ حکمران اور ان کی اولاد غیر ممالک میں عوام کے پیسوں سے جائیدادیں خرید نے میں مصروف ہیں۔خدا کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے جس نے ان حکمرانوں کا عدالتوں کے کٹہرے ہیں لاکھڑا کیا جنہوں نے ماڈل ٹاون میں قتل و غارت گر ی کی ۔پانامہ کیس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ دنیا بھر میں کاروبار کیا جارہاہے اور پیسہ کہاں سے آ رہا ہے اس کا نواز شریف اور سارے خاندان کو اس کا علم نہیں حد تو یہ ہے کہ اخلاقی جرات کا مظاہر ہ کرکے استعفی دینے کی بجائے کرسی کی محبت نے نواز شریف کو آج اس مقام پر لاکھڑا کیا جہاں ان کا سیاسی مستقبل کا فیصلہ ہونے والا ہے۔