لاہور (جیوڈیسک) تحر یک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہم طاہر القادری کے انقلاب مارچ میں شر یک نہیں ہونگے حکو مت نے مطالبات تسلیم نہ کئے تو 14 اگست کا سونامی مارچ ہر صورت ہو گا۔
جب تک انتخابی عمل میں موجود ’’خر ابیوں‘‘ کا علاج نہیں ہوتا اس وقت تک شفاف انتخابات ممکن نہیں ہو سکتے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے، ہم آئین اور قانون کے مطابق ہی عام انتخابات میں ہونیوالی دھاندلی کیخلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔