جمہوریت کے نام پر اقتدار میں آنے والوں کا آمرانہ رویہ عوام کیلئے عذاب ہے : امیر پٹی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ یونس سایانی ‘صدر محمد سلیمان راجپوت ‘جنرل سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ اور دیگر عہدیداران نے نہ صرف کراچی میں جاری بد امنی ‘ ٹارگیٹ کلنگ ‘ ماورائے آئین و عدالت قتل کے واقعات اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ نازیبا حکومتی طرز عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے نام پر اقتدار میں آنے والوں کا آمرانہ طرز عمل و رویہ عوام کیلئے سوہان روح بن چکا ہے۔

چادر و چاردیواری کا تحفظ مکمل طور پر مٹ چکا ہے جس کے بعد ہر شہری بد ترین خوف و خدشات کا شکار ہے جس سے نجات کیلئے ملک میں مقامی خود مختاری ناگزیر ہو چکی ہے۔

اگر اب بھی مقامی خود مختاری کے نفاذ سے انحراف کیا گیا تو 71ءجیسے کئی اور سانحات جنم لے سکتے ہیں۔محب وطن روشن پاکستا ن پارٹی کے رہنماوں نے وزیراعظم نوازشریف کو فیکٹ فائندنگ کیلئے کراچی آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی میں دونوں فریقین اور دیگر سےاسی جماعتوں سے حقائق معلوم کرکے عوام کو پولیس گردی ‘ دہشتگردی ‘ بھتہ خوری ‘ جرائم اور خوف و خطرات سے محفوظ بنانے کیلئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔

جبکہ روشن پاکستان ہاوس کے دروازے نواز شریف کیلئے کھلے ہیں وہ چاہیں تو روشن پاکستان پارٹی کے قائد سے ملاقات کرکے ملک و قوم کی بہتری و فلاح کےلئے رہنمائی و مشاورت حاصل کر سکتے ہیں۔