اسلام آباد (جیوڈیسک) پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سات ماہ سے چار حلقوں میں ووٹوں کی تصدیق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ الیکشن ٹربیونل کو دیا گیا چار ماہ کا وقت پورا ہو گیا۔ ووٹوں کی تصدیق ہو جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ موجودہ صورتحال میں بلدیاتی الیکشن بھی شفاف نہیں ہونگے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عام انتخابات میں میانوالی سے ڈی سی او نے ن لیگ کو الیکشن جتوایا، تحریک انصاف نے الیکشن قبول کر لئے لیکن دھاندلی قبول نہیں کی پاکستان میں ایسے الیکشن دوبارہ کبھی نہیں ہونے چاہئیں۔ ڈرون حملوں کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا بھیک مانگنے والوں کی عزت نہیں کرتی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا ہمارے لوگوں کو مار کر ہمیں ہی آرڈر دے رہا ہے کیا ہمارے کوئی حقوق نہیں۔