جمہوریت کے تحفظ کے لئے بلاول بھٹو کی قیادت میں خون کا آخری قطرہ بہا دینگے :ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں میں کارنر میٹنگ سے خطاب

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی بی ایل او کورنگی کے صدر سید امجد علی شاہ نے کہاکہ 18اکتوبر 2014ء کو شہر کراچی کا تاریخی جلسہ عام سے جواں سال چیئر مین بلاول بھٹو کا تاریخی خطاب شہر کراچی کی سیاست کو نئے رخ پر ڈھال دے گا ،شہید بی بی نے عوامی حقوق اور جمہوریت کی آبیاری کا جو سفر شہادت کی وجہ سے چھوڑ گئیں تھیں اسے بلاول بھٹو کی قیادت میں پایہ تکمیل تک پہنچا یا جائیگا یہ بات انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی بی ایل او ڈسٹرکٹ کورنگی کے مختلف علاقوں میں 18 اکتوبر کے جلسہ عام کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کورنگی کے دیگر عہدیدران بھی موجود تھے سید امجد علی شاہ نے کہاکہ شہر کراچی میں 18اکتوبر کو ہونیوالا تاریخی جلسہ عام جمہوریت دشمنوں کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا شہر کراچی کے نوجوان اور عوام بلاول بھٹو کا تاریخی سیاسی افق پر تاریخی استقبال کرکے یہ ثابت کردیں گے کہ شہر کراچی جمہوریت پسندوں کا شہر ہے سید امجد علی شاہ نے کہاکہ جمہوریت دشمنوں کی سازشیں تاریخی جلسہ عام کے بعد دم توڑ دیں گی انہوں نے اس بات عزم کیا کہ تحفظ جمہوریت کے لئے بلاول بھٹو کی قیادت میں خون کا آخری قطرہ تک بہادیں۔