کراچی : پاکستان مسلم لیگ(ن) شاہ فیصل کالونی کے زیر اہتمام عصمت انور محسود اور دیگر رہنمائوں کی قیادت میں نواز شریف کی حمایت اور تحفظ جمہوریت کے حوالے سے عظیم الشان ریلی نکالی گئی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اور عوام نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنماء عصمت انور محسود نے کہا کہ دھرنے اور حتجاج کرنے والوں کی غیر آئینی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی۔
جمہوریت پلیٹ میں رکھ کر نہیں ملی جمہوریت کے تحفظ کے لئے خون کا آخری قطرہ بھی بہا دینگے مگر جمہوریت اور پارلیمان پر آنچ نہیں آنے دینگے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو اسلام کا قلعہ اور ایشین ٹائیگر بنا ئیں گے اس موقع پر انہوں نے کا رکنان سے کہاکہ وہ تحفظ جمہوریت کے لئے متحد اور منظم ہو جائیں۔