کراچی (جیوڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور رکن سندھ اسمبلی ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے بیان کی تائید کرتا ہوں، نام نہاد جمہوریت کی جگہ نیا نظام آنا چاہئیے۔
لیاقت علی جتوئی نے الزام لگایا ہے کہ سندھ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ، پیپلز پارٹی نے چھ سال میں 9 سو ارب روپے کی کرپشن کی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ اور رکن اسمبلی ارباب غلام رحیم نے کہا کہ الطاف حسین کے مارشل لا والے بیان کی تائید کرتا ہوں۔
نام نہاد جمہوریت کی جگہ نیا نظام آنا چاہئیے۔ لوکل باڈیز الیکشن نہ کرانے کا بڑا سبب کرپشن ہے۔پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ اسمبلی میں اس لئے نہیں آتا تھا کہ کوئی بات نہیں سنتا۔ ڈپٹی سپیکر شہلا رضا کے کہنے پر اسمبلی آیا ہوں۔
پیپلز پارٹی چاہتی ہے کہ میں اس کا ہمنوا بن جائوں، ایسا کبھی نہیں ہوگا، سابق وزیر اعلیٰ اور رکن اسمبلی لیاقت جتوئی نے کہا کہ سندھ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ 6 سال میں پیپلزپارٹی نے 9 سو ارب روپے کی کرپشن کی ہے۔ احتساب ضرور کریں گے۔
مارشل لا نہ میرے کہنے پر لگے گا، نہ ہٹے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن آپس میں ملے ہوئے ہیں۔ پیپلز پارٹی خود مارشل لا کی راہ ہموار کر رہی ہے۔ اسمبلی کے اندر اور باہر گھٹن کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے۔