جمہوریت کے استحکام اور محفوظ وخوشحال مستقبل کیلئے عوامی فیصلہ تسلیم کیا جائے ، عمران چنگیزی
Posted on May 20, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : پاکستان کے عوام تبدیلی کی تمنا کے ساتھ گھر سے نکلے تمام تر خدشات خطرات دھونس دھمکی دھاندلی کے باوجود اپنا حق رائے دہی استعمال کیا روشن پاکستان پر مہر لگاکر انقلاب کی بنیاد رکھی اور گھروں کو سدھار کر ٹی وی چینل کے سامنے نتائج کے منتظر ہوئے مگر الیکشن کمیشن کے انتظامات اور غیر مرئی طاقتوںکے اختیارات کے باعث جو انتخابی نتائج عوام کے سامنے آئے اس پر تمام سیاسی جماعتیں نوحہ کناں اور عوام انگشت بدنداں ہیں۔
مگر پھر بھی بیلٹ چونکہ بلٹ سے بہتر ہے اس لئے بیلٹ کے زریعے آنے والی اس تبدیلی کو خوش آمدید کہتے ہوئے نتائج تسلیم کرنا پاکستان کی تعمیر ترقی استحکام اور عوام کی خوشحالی و مسائل کے حل اور بحرانوں سے نجات کیلئے اقتدار میں آنیو الی منتخب قیادت سے تعاون و اس کا احترام جمہوریت کے استحکام اور محفوظ و خوشحال مستقبل کیلئے ناگزیر ہے۔
جبکہ احتجاج ہڑتال کا رویہ مزید مسائل ومصائب کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے ۔ یہ بات نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فانڈیشن کے چیئرمین عمران چنگیزی سینئر رہنما ہنس راجکمار اور محمد رئیس نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔