اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پاؤ نے کہا ہے کہ کانفرنس میں سب نے اتفاق کیا کہ جمہوریت کو پٹری سے نہ اترنے دیا جائے، ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کہتے ہیں آپریشن اور دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیر ہے، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آپریشن جلد از جلد مکمل کرنے کی تجویز دی ہے۔
کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات چیت میں آفتاب شیر پاؤ نے بتایا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے جمہوریت کے فروغ اور استحکام پر اتفاق کیا اور سیاسی تناؤ ختم کرنے کے لیے تجاویز دیں۔
ایم کیو ایم کے رہ نما فاروق ستار نے بتایا کہ عسکری قیادت نے کانفرنس میں واضح پیغام دیا ہے کہ پالیسی اور اسٹریٹیجیکل معاملات سیاستدانوں کو ہی دیکھنا ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بتایا کہ کانفرنس میں تجویز دی ہے کہ آپریشن کو جلد سے جلد مکمل کیا جائے اور آئی ڈی پیز کو اپنے علاقوں میں واپس جانے دیا جائے۔