گجرات : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار برائے چیئر مین چوہدری افتخار احمد وڑآئچ آف بخشو پورہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمہوری حکمرانوں کے صبر کا امتحان لینے والے عوام کے غضب کو آواز دے رہے ہیں ‘ عوامی مینڈیٹ تسلیم نہ کرنا عوام سے غداری کے مترادف ہے ‘ مسلم لیگ ن ہی واحد سیاسی جماعت ہے ‘ جوکہ عوام کو ان بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیے ہوئے ہیں ‘ بعض غیر ملکی ایجنٹ غیر ملکی آقائوں کی خوشنودی کی خاطر اس ملک کی ترقی کو دائو پر لگانے کیلئے تلے ہوئے ہیں۔
‘ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی ہٹ دھری اور بے وقوفیوں سے ملکی معیشت تباہی کے دھانے کھڑی ہو گی ‘ کاروبار بری طرح متاثر ہیں ‘ عمران خان کو ماسیوں کے سوا کچھ نہیں ملے گا ‘ ن لیگ کو عوامی مینڈیٹ کی طاقت حاصل ہیں ‘ اب با شعور عوام کو مزید بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ مسلم لیگ (ن) ہی وہ جماعت ہے ‘ جس نے سیلاب سے متاثر آبادی کے حصہ کو ریلیف پہنچا کر ان کو اپنے پائوں پر کھڑا کر دیا ہے۔