جمہوری حکومت کبھی بلدیاتی انتخابات نہیں کرائیں گے
Posted on November 8, 2013 By Majid Khan کراچی
کراچی : سائبان سٹیزن بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے قومی اسمبلی میں بلدیاتی انتخابات کے التواء کے حوالے سے قرار داد کی منظوری کو پاکستان کی سیاسی جماعتوں کا عوام دشمن فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ ایوان میں موجود اپنے آپ کو جمہوری جماعت کہنے والے حکمران اور اپوزیشن کی جماعتیں اپنا مفاد عزیز سمجھتی ہیں عوام سے ان کا کوائی واستہ نہیں عالم علی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کہ ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے حکمرانوں اور پاکستان کی جمہوری جماعتوں کی جانب سے عوام دشمنی کا نوٹس لیں جمہوری حکومتوں کا ریکارڈ ہے وہ عوام کو کبھی اختیار نہیں دیتے اور نہ ہی کسی جمہوری حکومت میں بلدیاتی انتخابات کرائے گئے ہیں۔
عالم علی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001ء کے تحت پورے ملک میں دو مرتبہ بلدیاتی انتخابات کا پر امن انعقاد ہو چکا ہے جس میں ملک کی تمام چھوٹی اور بڑی جماعتوں نے حصہ لیا جن میں حصہ لینے والے آج قومی اور صوبائی اسمبلی میں بھی موجود ہیں لہذا لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2001ء کے تحت پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کرایا جائے اور بلدیاتی انتخابات کے دوران سیاسی اثر روسوخ کو روکنے کے لئے بلدیاتی انتخابات کے دوران قومی و صوبائی حکومتوں کے اختیارات معطل کئے جائیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com