جمہوری قیادت کو اعتماد میں لے کر بلوچستان کا مسئلہ حل کیا جائے، لیاقت بلوچ

Liaquat Baloch

Liaquat Baloch

جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز سے مطالبہ کرتا ہوں کہ بلوچستان کے حالات ٹھیک کرنے کیلئے جو پالیسی اپنائی گئی ہے اس پر نظر ثانی کریں۔ امید ہے کہ بلوچستان کے نومنتخب وزیر اعلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ صوبے کے مسائل پر قابو پالیں گے این ایف سی ایوارڈ کے مطابق صوبوں کے حقوق دئیے جائیں۔

کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ جمہوری قیادت کو مکمل اعتماد میں لے کر بلوچستان کا مسئلہ مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔ ناراض بلوچوں کوقومی دھارے میں لانے کے لئے نومنتخب وزیراعلی بلوچستان تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر لائحہ عمل بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں شکست کو تسلیم کرتے ہیں کراچی میں قیام امن کے لئے ضروری ہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں فوج کی نگرانی میں از سر نو صاف شفاف انتخابات کرائے جائیں۔

جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ کشمیر اور افغانستان کا مسئلہ وہاں کے عوام کے امنگوں کے مطابق حل کیا جائے امریکہ اور اتحادی فوجیں فوری افغانستان سے نکل جائیں۔