ایک اور جمہوری عمل کی تکمیل، وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

Federal Cabinet Oath

Federal Cabinet Oath

اسلام آباد (جیوڈیسک) ایک اور جمہوری عمل کی تکمیل ہو گئی، 47رکنی نئی وفاقی کابینہ 28 وزراء اور 19 وزرائے مملکت کابینہ کا حصہ بن گئے، 44 نے حلف اٹھا لیا جن میں 27 وزراء اور 17 وزرائے مملکت شامل تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، کابینہ کی حلف برداری کی تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ بجایا گیا، پرانے وزرا کے علاوہ نئے وزراء بھی کابینہ کا حصہ ہونگے، خواجہ آصف وزیرخارجہ، احسن اقبال وزیر داخلہ، خرم دستگیر وزیردفاع ہوں گے۔

اسحاق ڈاراور مریم اورنگزیب کے قلمدان برقرار، ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سپیکر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی، اعلیٰ حکام اور سفارتکاروں سمیت نامورشخصیات نے شرکت کی۔

اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، خواجہ سعد رفیق، کامران مائیکل، سائرہ افضل تارڑ، عبدالقادر بلوچ، سکندرحیات بوسن، اویس لغاری، مشاہد اللہ خان، زاہد حامد، صدر الدین راشدی نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا، ریاض پیرزادہ، بلیغ الرحمان، ممتاز احمد تارڑ، جاوید علی شاہ نے بھی حلف اٹھا لیا، خرم دستگیر، راناتنویر، برجیس طاہر، شیخ آفتاب، میرحاصل بزنجو، مرتضیٰ جتوئی، سردار یوسف، صلاح الدین ترمذی، امیرزمان، اکرم درانی، حافظ عبدالکریم نے بھی وفاقی وزیر کا حلف اٹھایا۔

مریم اورنگزیب، چودھری جعفر اقبال، طارق فضل چودھری نے وزیر مملکت کا حلف اٹھایا، طلال چودھری، عبدالرحمان کانجو، محسن شاہنواز رانجھا، درشن لال، انوشہ رحمان، پیرامین الحسنات، جنید انور، عثمان ابراہیم اور جام کمال نے بھی عہدے کا حلف اٹھایا، عابدشیرعلی، ایاز شاہ شیرازی، دوستین خان ڈومکی بھی وزیر مملکت بن گئے۔

واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی کابینہ میں 44 ارکان شامل تھے، جن میں 20 وفاقی وزرا، 9 وزرائے مملکت، 9 معاون خصوصی اور 5 مشیر شامل تھے۔