کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی کے سنیئر رہنماء سید امجد علی شاہ نے پی پی پی کے سابق سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر کے انتقال پر غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے اللہ تعالیٰ جہانگیر بدر کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔
سید امجد علی شاہ نے جہانگیر بدر کی شاندار جمہوری خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ جمہوری جدو جہد میں جہانگیر بدر کا کوئی ثانی نہیں ۔جہانگیر بدر نہ صرف پیپلز پارٹی کے بلکہ سیاسی دنیا کے عظیم کارکن اور اثاثہ تھے اُن کی رحلت سے پیپلز پارٹی ایک وفادر ،بہادر ساتھی سے محروم ہوگی اُن کی قفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے مدتوں پوار نہیں کیا جا سکتا۔ جاری کردہ :۔ میڈیا سیکریٹری